پاکستان کا وینزویلا کی صورتحال پر اظہار تشویش، 'عالمی قانون کی پاسداری ناگزیر ہے'

پاکستانی کمیونٹی کے تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفترخارجہ


ویب ڈیسک January 04, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان نے وینزویلا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بحران کے خاتمے کے لیے تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان وینزویلا کے عوام کی فلاح و بہبود کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بحران کے خاتمے کے لیے تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا پاکستان تمام زیر التوا مسائل کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری کو ناگزیر قرار دیتا ہے۔

دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان وینزویلا کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مقبول خبریں