خاتون کو نوکری سے نکالنے پر ہوٹل مینجر کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔
گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، ہوٹل منیجر ارشاد نے چوری کے الزام میں خاتون رومیا کو نوکری سے نکالا تھا۔
ملزم نے منگیتر کو نوکری سے نکالنے پر دیگر ساتھیوں سے مل کر منیجر پر تشدد کا پلان بنایا، ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے بتایا کہ ملزمان نے گلبرگ نجی اسپتال کے قریب متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے متاثرہ شخص کی رقم اور کارڈز نکال لیے اور تشدد کی وڈیو بھی بناتے رہے۔
ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے کہا کہ ویڈیو میں ملزمان کو باہم مل کر متاثرہ شخص پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مرکزی ملزمان شاہزیب اور علی رضا گرفتار دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔