کے پی میں سردی کی شدید لہر، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کا نوٹی فکیشن جاری، 16 جنوری سے اسکولوں کے نئے اوقات کار پر عمل درآمد ہوگا


اسٹاف رپورٹر January 13, 2026
فوٹو فائل

پشاور:

صوبے کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کے سبب کے پی حکومت نے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں، صوبے کے میدانی علاقوں کے تمام پرائمری اسکولز صبح 9 بجے سے دن 1:30 تک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے دوپہر 2:20 تک ہوں گی۔

مقبول خبریں