صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 جڑواں بچوں کی پیدائش

نومولود بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں، تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے


ویب ڈیسک January 22, 2026
بچوں میں ایک لڑکی اور 2 لڑکے شامل ہیں،ڈاکٹرز:فوٹو:فائل

پشاور کے باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومولود بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں بچے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور اس وقت این آئی سی یو میں زیرِ علاج جنہیں جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹرز نے والدہ اور بچوں کی حالت کو خطرے سے باہر تسلی بخش قرار دیا ہے۔

پانچ بچوں کی پیدائش پر ماں اور باپ تو خوشی سے نہال ہی ہیں اس کے علاوہ اُن کے گھر والے بھی پھولے نہیں سما رہے۔ 

مقبول خبریں