وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سبزہ زار لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی بچے کے خاندان کی فوری مدد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی جانب سے متاثرہ بچے واجد کے والد کو الیکٹرک رکشہ فراہم کیا گیا۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے الیکٹرک رکشے کی چابیاں واجد کے والد کے حوالے کیں۔
الیکٹرک رکشہ فراہمی کی تقریب میں ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی بھی موجود تھے۔
حکومت پنجاب کے متاثرہ خاندان کی کفالت اور بحالی کے اس عملی اقدام پر متاثرہ بچے کے والد ساجد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔