وفات کے بعد ریلیز ہونے والا گانا ریکارڈ کرلیا، جیکی چین کا حیران کن انکشاف

دنیا کے لیے جیکی چن کا یہ آخری پیغام ان کے انتقال کے بعد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا


ویب ڈیسک January 31, 2026

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار جیکی چین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا گانا تیار کرلیا ہے جسے ان کے انتقال کے بعد منظرِ عام پر لایا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے بیجنگ میں اپنی نئی ڈرامہ فلم Unexpected Family کے پریمیئر کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے اس گانے کو دنیا کے لیے اپنا آخری پیغام قرار دیا۔

جیکی چین کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں قریبی دوستوں اور عزیزوں کی وفات نے انہیں زندگی پر نئے انداز سے غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ ان تجربات کے بعد انہیں یہ احساس ہوا کہ انسان کو اپنے جذبات اور خیالات کو مؤخر کرنے کے بجائے بروقت ظاہر کرنا چاہیے۔

اداکار نے گفتگو کے دوران بتایا کہ انہوں نے اپنے دل کی باتوں اور آخری احساسات کو موسیقی کی صورت میں محفوظ کر لیا ہے۔ ان کے مطابق یہ گانا فی الحال خاندان اور انتظامیہ کی خواہش پر ریلیز نہیں کیا جائے گا، تاہم ان کے انتقال کے بعد اسے عوام کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں وہ خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے کم عمری میں جان سے جانے اور ایک لیجنڈ بننے کے تصور سے متاثر تھے، مگر اب ان کی سوچ مکمل طور پر بدل چکی ہے اور وہ اس خیال سے دور ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں