کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا 15 فروری کو ٹکراؤ ہوگا

پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جن کے درمیان میچ 15 فروری کو شیڈول ہے


زبیر نذیر خان February 02, 2026

کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 فروری کو آپس میں ٹکرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 7 فروری سے شروع ہونے والے عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم قومی کرکٹ ٹیم بطور احتجاج بھارت کے خلاف 15 فروری کو شیڈول میچ نہیں کھیلے گی۔

دوسری جانب اسی روز پاکستان اور بھارت تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارزکے گروپ میچ میں مدمقابل آئیں گے۔

بینکاک میں 13 سے 22 فروری تک ہونے والےایونٹ کے لیے تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے۔

پیر کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر پر  پریکٹس میچ  میں منتخب کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی کوشش کی گئی۔

کیمپ کے اختتام پر پاکستان ویمنز اے ٹیم 10 فروری کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہونے والے ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان گروپ اے میں بھارت، یو اے ای اور نیپال کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ بی بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ پر مشتمل ہوگا۔

ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

چار ممالک اپنی قومی ویمنز ٹیمیں جبکہ چار اے ٹیمیں میدان میں اتاریں گے۔

پاکستان کا پہلا میچ 13 فروری کو نیپال، دوسرا میچ 15 فروری کو بھارت اور تیسرا میچ 17 فروری کو یو اے ای سے ہوگا۔

سیمی فائنلز 20 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل فائنل 22 فروری کو ہوگا۔

مقبول خبریں