کراچی میں آج سے فٹبال نیشنل چیلنج کپ کا آغاز، پہلے روز 4 میچز کھیلے گئے

گروپ اے میں پی اے ایف نے پاکستان نیوی کو ایک گول سے شکست دے دی


اسپورٹس رپورٹر February 04, 2026

کراچی:

 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت قومی چیلنج کپ 2026 کا آغاز ہو گیا۔

کے ایم سی اور کے پی ٹی اسٹیڈیم پر بیک وقت شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے روز بدھ کو چار میچز کھیلے گئے،گروپ اے میں پی اے ایف نے پاکستان نیوی کو ایک گول سے شکست دے دی۔

گروپ بی میں دفاعی چیمپین پاکستان وابڈا اور کے آر ایل کا مقابلہ کسی گول کے بغیر برابر رہا گروپ سی میں پاکستان آرمی اور  پاکستان ریلویز کا جبکہ گروپ ڈی میں ایس اے گارڈن اور پاکا کا مقابلہ 1-1 گول سے  برابر رہا۔

مقبول خبریں