فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ میں اپنے کردار پر بڑی محنت کرنا پڑی جاوید شیخ

انڈین فلم انڈسٹری ڈرامے کی طرح مستقبل میں ہماری فلم کا بھی مقابلہ نہیں کرسکے گی


Showbiz Reporter September 07, 2014
انڈین فلم انڈسٹری ڈرامے کی طرح مستقبل میں ہماری فلم کا بھی مقابلہ نہیں کرسکے گی۔ فوٹو : ایکسپریس

سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ انڈین فلم انڈسٹری ہمارے ڈرامے کی طرح مستقبل میں ہماری فلم کا بھی مقابلہ نہیں کرسکے گی۔

پاکستان میں معیاری فلمیں بننا شروع ہوچکی ہیں بڑی عید پر ہمارے ہاں دو فلمیں ریلیز ہونگی جو سینما پر راج کرینگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں نبیل قریشی کی فلم نامعلوم افراد کی پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کی اسٹوری پاکستان کے موجودہ حالات پرمبنی ہے دیکھنے والوں کو اس فلم میں اچھوتا پن دکھائی دیگا' مجھے جو کردار دیا گیا تھا اسکے لیے مجھے بہت محنت کرنی پڑی ہے۔

اس موقع پر فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی نے کہا کہ پاکستان کے سینما مالکان نے اگر ڈائریکٹرز کے ساتھ تعاون کیا تو ہم مزید معیاری فلمیں بناسکیں گے۔ اس موقع پر فلم کا ٹریلر اور گانے بھی دکھائے گئے، فلم نامعلوم افراد بڑی عید پر پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے لگائی جائے گی۔

مقبول خبریں