فلموں کی کمی نہیں صرف اپنے شوق کی خاطر اسٹیج ڈرامے کرنے کا فیصلہ کیا میرا

فلم انڈسڑی کے حالا ت قوم کے سامنے ہیں لیکن اس کے باوجود مجھے اب بھی کئی فلموں میں کام کر نے کی پیشکش ہو رہی ہے،میرا


INP September 24, 2014
اسٹیج بھی ہماری شوبز انڈسڑی کا حصہ ہے جب کہ فنکاروں کو ہر شعبے میں کام کرنا چاہئے، میرا فوٹو: فائل

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھے فلموں میں کام کر نے کی کمی نہیں صرف اپنے شوق کے لیے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کر نے کا فیصلہ کیا ہے، میں سمجھتی ہوں فنکاروں کو ہر شعبے میں کام کر نا چاہیے، اس سے پاکستانی شوبز انڈسڑی مضبوط ہوگی۔

آئی این پی سے خصوصی گفتگو میں فلم اسٹار میرا نے کہا کہ فلم انڈسڑی کے حالا ت پوری قوم کے سامنے ہیں لیکن اس کے باوجود مجھے اب بھی کئی فلموں میں کام کر نے کی پیشکش ہو رہی ہے لیکن میں صرف میعار کو ہی تر جیح دیتی ہوں۔ میرا کا کہنا تھا کہ اسٹیج بھی ہماری شوبز انڈسڑی کا حصہ ہے اور مجھے اسٹیج ڈراموں میں کام کر نے کا شو ق بھی ہے جس کے لیے میں نے اس عید پر بھی اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں