تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری سے کوئی خطرہ نظر نہیں آتا خورشید شاہ

تحریک انصاف کو اپنے اراکین پر اعتماد کرنا چاہئے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک October 29, 2014
حکومت پر دباؤ ہے کہ استعفے قبول نہ کیے جائیں، سید خورشید شاہ، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری سے کوئی خطرہ نظر نہیں آتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنے اراکین پر اعتماد کرنا چاہئے اگر وہ استعفے دینا چاہتے تو قانونی طریقے پورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر دباؤ ہے کہ استعفے قبول نہ کیے جائیں جب کہ استعفوں کی منظوری سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور مجھے استعفوں کی منظوری سے کوئی خطرہ نظر نہیں آتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں