’کم کاردشیان‘ اب سلمان خان کے ریالٹی شو ’’بگ باس‘‘ میں نظر آئیں گی

بگ باس بنانے والوں نے کم کاردشیان سے شو کے اگلے حصے میں گلاس ہاؤس میں وائلڈ کارڈ انٹری کے لیے بات کی ہے۔


Showbiz Desk November 17, 2014
اس مرتبہ کم کاردشیان شو کو دلچسپ بنانے کے لیے آرہی ہیں جب کہ اس سے قبل سنی لیون اور پامیلا اینڈرسن بھی اس شو کا حصہ بن چکی ہیں، فوٹو : فائل

امریکا کی سوشلسٹ اداکارہ اور میزبان کم کاردشیان سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ وہ بھی سلمان خان کی میزبانی میں مشہور ریالٹی شو ''بگ باس'' سیزن آٹھ کے ہاؤس میں داخل ہونے والی ہیں۔

کم کاردشیان جو کہ خود بھی مشہور ریالٹی شو ''کیپنگ اپ ود کاردشیانز '' کی میزبان ہیں اب ''بگ باس '' کا حصہ بنیں گی۔ اس بابت اطلاعات ہیں کہ بگ باس بنانے والوں نے کم کاردشیان سے شو کے اگلے حصے میں گلاس ہاؤس میں وائلڈ کارڈ انٹری کے لیے بات کی ہے۔ بگ باس میں انٹرنیشنل اسٹار کے قبل متعارف ہوئے ہیں تاکہ اس کی افادیت کو بڑھایا جا سکے اور اب اس مرتبہ کم کاردشیان شو کو دلچسپ بنانے کے لیے آرہی ہیں جیسا کہ اس سے قبل سنی لیون اور پامیلا اینڈرسن کر چکی ہیں تاکہ اس شو کا ٹی آر پی بڑھایا جاسکے۔

بظاہر تو اگر کم شو میں آنے کے لیے راضی ہو جاتی ہیں تو پھر ناظرین کم کاردشیان کو باغ میں دیاندرا اور اپن کے ہمراہ سن باتھ لیتے یا پھر گوتم کے ساتھ سوئمنگ پول میں تیرتے ہوئے دیکھا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق اگرچہ ''بگ باس'' کے گلاس ہاؤس میں بہت سے مشہور شخصیات جلوہ گر ہوچکی ہیں مگر پھر بھی ابھی تک شومیکرز مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوئے ہیں اور شو کم ٹی آر پی کے ساتھ چل رہا ہے تبھی انھوں نے اپنی تمام تر توجہ اب انٹرنیشنل بیوٹی کم کاردشیان کی طرف مرکوز کرلی ہے اور اگر وہ شو میں آنے کے لیے راضی ہو جاتی ہیں تو یقیناً اس شو کی ریٹنگ بہت بڑھ سکتی ہے۔

مقبول خبریں