تھرپارکر میں بچوں کی اموات نہ رک سکیں مزید 4 کمسن بچے جاں بحق

سول اسپتال مٹھی میں5 ماہ کی ماریہ، 8 دن کا شمشاد،9 روز کی منظوراں اور 2 روز کا بچہ انتقال کر گیا۔


Numaindgan Express January 08, 2015
زشتہ7 روز میں تھرپارکر میں سندھ حکومت کی نا اہلی اور اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور 4 مزید بچوں کی ہلاکت کے بعد رواں برس سندھ حکومت کی غفلت کے باعث 31 پھول مرجھا چکے ہیں۔


گزشتہ روز تھرپارکر میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے۔ سول اسپتال مٹھی میں5 ماہ کی ماریہ، 8 دن کا شمشاد،9 روز کی منظوراں بنت ابراہیم اور 2 روز کا بچہ انتقال کر گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ7 روز میں تھرپارکر میں سندھ حکومت کی نا اہلی اور اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ گزشتہ برس بھی تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں 646 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

مقبول خبریں