امریکا ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق اسرائیلی موقف کے خلاف بول پڑا

اسرائیل ایرانی جوہری پروگرام پر امریکی مؤقف کو جان بوجھ کر غلط رنگ دے رہا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس


ویب ڈیسک February 19, 2015
اوباما نے نتین یاہو کےدورہ واشنگٹن کے دوران ان سے ملنے سے انکارکردیا ہے،فوٹو: فائل

امریکا نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے من گھڑت اطلاعات پھیلارہا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جان ارنسٹ کے مطابق اسرائیل ایرانی جوہری پروگرام پر امریکی مؤقف کو جان بوجھ کر غلط رنگ دے رہا ہے اور مستقل طور پر من پسند اطلاعات کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کررہا ہے جب کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بھی ایران سے جوہری مذاکرات پر اسرائیل کے کردار پر تنقید کی ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات کو اسرائیل سے خفیہ رکھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان تعلقات بھی سرد مہری کا شکار ہیں اور امریکی صدر نے نتین یاہو کے مارچ میں ہونے والے مجوزہ دورہ واشنگٹن کے دوران ان سے ملنے سے انکار کردیا ہے جبکہ امریکا امریکا اور اسرائیل پرانے اتحادی ہیں اور ان کے درمیان یہ تلخی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا، روس، چین، فرانس، جرمنی اور برطانیہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں مصروف ہیں اور آئندہ ماہ تک مذاکرات میں اہم پیش رفت ہونے کا بھی امکان ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکراتی عمل کے دوران اس بات کی بھی خبریں زیر گردش ہیں کہ عالمی طاقتوں نے ایران کے ساتھ ایک عبوری ڈیل کر رکھی ہے جس کے تحت ایران نے اپنی کچھ جوہری سرگرمیوں کو معطل کیا ہے جبکہ اس کے جواب میں ایران پر عائد کچھ مالی پابندیوں کو نرم کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں