کترینہ کیف پرخلوص انسان ہیںانوشکاشرما

انڈسٹری میں عالیہ بھٹ، پریانکا اورکترینہ کی بے حد عزت کرتی ہوں،انوشکا شرما


Showbiz Desk March 04, 2015
فلم این ایچ 10 ذہنی اور جسمانی طور پر بڑی چیلنجنگ تھی،تشہیری پروگرام میں گفتگو ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: اداکارہ انوشکاشرما کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف ایک بہت سچی اور پرخلوص انسان ہیں۔

فلم این ایچ 10 کی تشہیر کے سلسلے میں ایک ٹی وی پروگرام میں انوشکا کا کہنا تھاکہ بالی ووڈ میں جلن اور حسد کو اکھاڑ پھینکنا ممکن نہیں، پیشہ وارانہ رقابت ہرجگہ پائی جاتی ہے لیکن وہ اس انڈسٹری میں عالیہ بھٹ، پریانکا اورکترینہ کی بے حد عزت کرتی ہیں۔

اپنی فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انوشکاکا کہنا تھا کہ یہ فلم ذہنی اور جسمانی طور پر بڑی چیلنجنگ تھی۔ میں نے اسی حساب سے تیاری شروع کی۔ روز مجھے 11-11 گھنٹے دوڑنا پڑتا تھا۔انوشکا کے مطابق اس فلم میں کئی ایسے واقعات شامل ہیں جو حقیقت میں پیش آئے تھے۔

مقبول خبریں