سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کوانمول تحفہ بھیج دیا

دبنگ خان نے ہاتھوں سے بنائی نماز کی ادائیگی کے مختلف انداز پر مبنی پینٹنگ بھیجی۔


Showbiz Desk March 13, 2015
دبنگ خان نے ہاتھوں سے بنائی نماز کی ادائیگی کے مختلف انداز پر مبنی پینٹنگ بھیجی۔ فوٹو:فائل

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا خان کی شادی پر انھیں نہایت مہنگے تحائف دیے لیکن حال ہی میں انھوں نے اپنی پیاری بہن کو ایک اور نہایت شاندار اور خوبصورت تحفہ دیا ہے جوسب سے زیادہ انمول ہے۔



ارپیتا خان نے اپنے انسٹا گرام پیج پر ایک پینٹنگ کی تصویر بھیجی ہے جس میں نماز کی ادائیگی کے مختلف انداز دکھائے گئے ہیں۔ ارپیتا کہتی ہیں کہ یہ ان کے بڑے بھائی کی طرف سے ان کے لیے ایک شاندار اور خوبصورت تحفہ ہے۔



تحفے میں نماز کی ادائیگی کے مختلف انداز دکھائے گئے ہیں۔ 60 عدد چھوٹی تصاویر پر مشتمل اس پینٹنگ کی ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے سلمان خان نے خود اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔ ارپیتا کا کہنا ہے کہ یہ تحفہ کسی بھی اور تحفے سے زیادہ قیمتی اور شاندار ہے۔

مقبول خبریں