’’اڑتا پنجاب‘‘ میں کام کرکے کیریئر کا بہت بڑا خطرہ مول لیا ہے عالیہ بھٹ

ہاکی کی کھلاڑی کا کردار نبھانے کے لیے روزانہ چار گھنٹے پریکٹس کرتی رہی ہوں، عالیہ بھٹ


Showbiz Desk April 15, 2015
اڑتا پنجاب میں میرا کردار اب تک نبھائے گئے تمام کرداروں سے مشکل ہے،عالیہ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ''اڑتا پنجاب'' میں کام کرکے انہوں نے اپنے کیریئر کے لیے بہت بڑا خطرہ مول لیا ہے۔

ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہناتھا کہ میں اس وقت جس فلم میں کام کررہی ہوں اس میں کام کرکے اپنے کیریئر کا بہت بڑا رسک لیا ہے۔ میں ابھی تک فلم کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن اس میں میرا کردار اب تک نبھائے گئے تمام کرداروں سے مشکل ہے۔ جسے نبھانے کے لیے وہ ہاکی کھیلنے کی تربیت لے چکی ہیں اور اس دوران وہ روزانہ 4 گھنٹے پریکٹس کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ انوراگ کیشپ ، وکرمہ دتیہ متوانی ،ایکتا کپور اور شوبھا کپور کی مشترکہ پروڈکشن کی ہدایات ابھشک چوبے دے رہے ہیں جب کہ فلم میں کرینہ کپور، شاہد کپور اور دلجیت دوشانجھ بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔

 

مقبول خبریں