چینی صدر2روزہ دورے پر کل اسلام آبادپہنچیں گے

چینی صدرکے ہمراہ خاتون اول، وزراء،کمیونسٹ پارٹی کےرہنمائ، اعلیٰ سرکاری حکام اورسرمایہ کارکمپنیوں کےسربراہان بھی ہوں گے


Numaindgan Express April 19, 2015
چینی صدرکا یہ رواں سال کاپہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، ان کے ہمراہ خاتون اول، وزراء ، کمیونسٹ پارٹی کے رہنمائ، اعلیٰ سرکاری حکام اورسرمایہ کارکمپنیوں کے سربراہان بھی ہونگے۔ فوٹو : فائل

چین کے صدرژی جن پنگ پاکستان کے2 روزہ سرکاری دورے پر کل (پیر) اسلام آبادپہنچیں گے۔

ان کے دورہ کے دورانتوانائی، مواصلات، بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالرکے 47معاہدوں پردستخط ہونے کاامکان ہے۔ پاکستان آمدپرچینی صدرکا پرتپاک اوروالہانہ استقبال کیاجائیگاجس کیلئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کی شاہراؤں کودلہن کی طرح سجایادیاگیاہے۔ چینی صدرکوایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کاسب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان عطاکیاجائے گا۔

چینی صدرکا یہ رواں سال کاپہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، ان کے ہمراہ خاتون اول، وزراء ، کمیونسٹ پارٹی کے رہنماء، اعلیٰ سرکاری حکام اورسرمایہ کارکمپنیوں کے سربراہان بھی ہونگے۔ وہ صدرممنون حسین سے ملاقات کریں گے جوان کے اعزازمیں ظہرانہ دینگے جس کے بعد چینی صدراوروزیراعظم نوازشریف باضابطہ مذاکرات کریںگے۔ چینی صدرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریںگے۔

دعوت ناموں کی تیاری کاعمل حتمی مراحل میں ہے،خصوصی دعوت ناموں کے علاوہ کسی بھی شخص، صحافی، سفارتکار اور بیوروکریٹس کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آ ف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئرچیف مارشل سہیل امان اورنیول چیف ایڈمرل ذکاء اﷲ سے بھی ملاقات کرینگے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال آج چینی صدرکے دورہ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریںگے۔دریں اثناء اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کہاہے کہ چینی صدرکے دورہ پرتمام ہوٹل،ریسٹورنٹ، شادی ہالزمعمول کے مطابق کھلے رہیںگے اورتجارتی سرگرمیاں، تقریبات اوردیگرامورمعمولات کے مطابق جاری رہیںگی۔

ادھروزارت خارجہ ،اطلاعات ونشریات،داخلہ، خزانہ،منصوبہ بندی، پانی وبجلی اور پٹرولیم وقدرتی وسائل کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اورسینٹ افسران اورمتعلقہ اہلکاروںکی بھی دوچھٹیاں منسوخ کی گئیں ۔ آن لائن کے مطابق حکومت پاکستان سیکیورٹی انتظامات بارے چینی سیکیورٹی حکام سے مشاورت کر رہی ہے اورچینی سکیورٹی ٹیم کی خواہش پروزیراعظم آفس کافرنیچربھی تبدیل کردیاگیا ، حکومت نے دیرینہ دوست چین کے صدرکوغیر معمولی پروٹوکول اورسیکیورٹی انتظامات دینے کا فیصلہ کیاہے۔

مقبول خبریں