جان ابراہم کے ساتھ ’’فورس 2 ‘‘ میں کام نہیں کررہی کترینہ کیف

میری جان ابراہم کے ساتھ کام کرنے کی خبریں غلط ہیں، کترینہ کیف


Showbiz Desk April 30, 2015
میری جان ابراہم کے ساتھ کام کرنے کی خبریں غلط ہیں، کترینہ کیف فوٹو: فائل

ATTOCK: بالی وود اداکارہ کترینہ کیف نے ان تمام خبروں کی تردیدکی ہے کہ کہ وہ جان ابراہم کے ساتھ فلم ''فورس 2 '' میں کام کررہی ہیں ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں خبر گرم تھی کہ فلمساز وپل امرتلال کی فلم جس کی ہدایات ابھنے دیو دیں گے میں 31 سالہ کترینہ کیف جان ابراہم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔بھارتی خبررساں ادارے ''پریس ٹرسٹ آف انڈیا'' سے گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ میری جان ابراہم کے ساتھ کام کرنے کی خبریں غلط ہیں۔

مقبول خبریں