سلمان خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

دبنگ خان کی عبوری ضمانت کی منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔


ویب ڈیسک May 07, 2015
سپریم کورٹ کی جانب سے سلمان خان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی تو انہیں آج ہی جیل جانا پڑے گا۔ بھارتی میڈیا فوٹو:فائل

نشے کی حالت میں غیر ارادی طور پر ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں گزشتہ روز 5 سال قید کی سزا پانے والے سلمان خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کی عدالت کی جانب سے 5 سال قید کی سزا پانے کے بعد دبنگ خان نے عدالت سے فوری طور پر 2 دن کی عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی تاہم آج ان ضمانت کی منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس کے باعث سلو میاں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگر سپریم کورٹ کی جانب سے سلمان خان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی تو انہیں آج ہی جیل جانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ممبئی کی عدالت نے اپنے فیصلے سلمان کو کار حادثے میں ایک شخص کو غیرارادی طور پر قتل کرنے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ حادثے کے وقت سلمان خان ہی گاڑی چلا رہے تھے اور وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھے۔

مقبول خبریں