پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے بھارتی فلم کی پیشکش ٹھکرا دی

عروہ حسین نے کرکٹر اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا


ویب ڈیسک June 03, 2015
اداکارہ عروہ حسین نے ڈرامہ سیریل’’کہی ان کہی‘‘ اور فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ سے شہرت حاصل کی ، فوٹو:فائل

پاکستانی ڈرامہ سیریل''کہی ان کہی'' اور فلم ''نامعلوم افراد'' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرواداکارہ عروہ حسین نے بھارتی فلم''اظہر'' میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی پاکستانی اداکاراپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں لیکن ایسے میں اداکارہ عروہ حسین نے بالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے سے انکارکر کے سب کو حیران کردیاہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق عروہ حسین نے ہدایت کار ایکتاکپور کی فلم ''اظہر '' میں کام کرنے سے انکارکردیا ہے جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بولڈ مناظر کی عکس بندی کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کیا اور اس کے علاوہ پاکستانی فلم ''جھول'' کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ''اظہر'' سابق بھارتی کرکٹراظہرالدین کی زندگی پر مبنی ہے جس میں مرکزی کرداراداکارعمران ہاشمی نبھارہے ہیں۔

مقبول خبریں