یکم جولائی سے پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری

اوگرارواں ماہ کے آخرمیں قیمتوں کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھیجے گی جس کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی


اوگرارواں ماہ کے آخرمیں قیمتوں کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھیجے گی جس کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی۔ فوٹو: فائل

حکومت نے یکم جولائی سے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔

ملک بھر میں یکم جولائی سے ہائی اسپیڈڈیزل کے علاوہ تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں3 روپے 6 پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین4 روپے 35 پیسے، مٹی کا تیل ایک روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے11 پیسے فی لیٹراضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے21 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔

اوگرارواں ماہ کے آخرمیں قیمتوں کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھیجے گی جس کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی۔

مقبول خبریں