صمصام بخاری سمیت پیپلزپارٹی کے مزید 4 اہم رہنماؤں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پنجاب میں پارٹی قیادت سے اختلافات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا


Monitoring Desk June 30, 2015
تمام رہنما پچھلے 3 ماہ سے تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان پیپلزپارٹی کے چارمزید اہم رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صمصام بخاری، طارق انیس اور 2 سابق ایم پی اے اگلے 3 روز میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ جبکہ اوکاڑہ سے اشرف سوہنا پہلے ہی ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پنجاب میں پارٹی قیادت سے اختلافات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔ تمام رہنما پچھلے 3 ماہ سے تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں۔

مقبول خبریں