’’دل والے دلہنیا لے جائینگے‘‘20سال بعد جاپان میں ریلیزہوگی

شوبز ڈیسک  بدھ 12 اگست 2015
 فلم 18 سال سے ممبئی کے مراٹھی مندر تھیٹر میں چل رہی ہے:فوٹو : فائل

فلم 18 سال سے ممبئی کے مراٹھی مندر تھیٹر میں چل رہی ہے:فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کاجول اور شاہ رخ کی 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ اپنی ریلیز کے بیس سال مکمل ہونے پر جاپان کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یشراج فلمز کی طرف سے جاری ہونیوالے ایک بیان کے مطابق فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘ اپنی بیسویں سالگرہ کے موقع پراوسیکا میں نیشنل میوزیم ایتھنولوجی میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

واضح ر ہے کہ اداکار شاہ رخ اور اداکارہ کاجول کی ماضی کی کامیاب فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ جس نے کئی ایوارڈز جیتے اور ریکارڈ بھی بنائے ہیں جو کہ فلم 18 سال سے ممبئی کے مراٹھی مندر تھیٹر میں چل رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔