پی ٹی آئی کاہرحال میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جلسہ کرنیکافیصلہ

جلسےمیں پارٹی عمران خان ضمنی، بلدیاتی انتخابات اورالیکشن کمیشن کےچاروں ممبران کےحوالےسےپالیسی بیان جاری کریں گے،ذرائع


Staff Reporter/Numainda Express September 25, 2015
جلسےمیں پارٹی عمران خان ضمنی، بلدیاتی انتخابات اورالیکشن کمیشن کےچاروں ممبران کےحوالےسےپالیسی بیان جاری کریں گے،ذرائع فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ سے ڈی چوک پر 4اکتوبر کوجلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود ہرحال میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہی جلسہ کرنے کافیصلہ کیاہے، جلسے کوکامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، راولپنڈی اسلام آباد تحریک انصاف کے عہدیداروں کومتحرک کردیا گیاہے۔

ڈی چوک جلسہ گاہ کے مقام پرکنٹینروں پر مشتمل 2اسٹیج بنائے جائیں گے، ایک پرجلسہ عام کے اسپیکراور دوسرے پرتحریک انصاف کے منتخب اراکین پارلیمنٹیرین کے بیٹھنے کی جگہ بنائی جائیں گی۔ انتظامیہ کے مطابق اسلام آبادمیں دفعہ144 نافذہونے کی وجہ سے ڈی چوک کے بجائے آبپارہ اورایف نائن پارک کے مقام پرجلسے کی اجازت دی ہے تاہم تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق مرکزی رہنماسیف اللہ نیازی کی صدارت میں ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ تحریک انصاف 4اکتوبر کوہر حال میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک کے مقام پرجلسہ کرے گی۔

اس سلسلے میں جلسے کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ راولپنڈی اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماؤں سے کہا گیاکہ وہ جلسے میں لاکھوں کی تعدادمیں کارکنوں کی شرکت کویقینی بنائیں۔

اس سلسلے میں ابھی سے جڑواں شہروں میں تشہیری مہم شروع کردی جائے۔ ذرائع کے مطابق جلسے میں پارٹی چیئرمین عمران خان ضمنی بلدیاتی انتخابات اورالیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کریں گے۔ کراچی سے ہمارے اسٹاف رپورٹرکے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت نے تمام صوبائی اورضلعی آرگنائزرزکو ہدایت کی ہے کہ وہ کارکنان کے ہمراہ 4اکتوبر کی صبح اسلام آبادپہنچیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کاکہنا ہے کہ جلسے کے شرکاپر تشددکیا گیاتو مستقل بنیادوں پراسی مقام پردھرنا دیاجائے گا۔

مقبول خبریں