عمران خان نقل و حرکت کا کم سے کم لوگوں کو بتائیںلاہور پولیس

بلٹ پروف جیکٹ اورگاڑی استعمال کریں،تھریٹ ایڈوائزری جاری،شیخ رشید کی ملاقات


Numainda Express October 03, 2015
 پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اتوار کوطلب،الیکشن تیاریوں کا جائزہ لیا جائیگا فوٹو: فائل

SANGHAR: لاہور پولیس نے چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کو تھریٹ ایڈوائزری جاری کردی ۔

پولیس کی طرف سے عمران خان کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی آمد ورفت کے حوالے سے کم سے کم لوگوں کو بتائیں، روٹ کے حوالے سے ایک دن قبل پولیس کو آگاہ کیا جائے۔ گاڑی کی چھت پر کھڑے ہوکر تقریر کرنے گریز کیا جائے۔تھریٹ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ عام لوگوں کو گاڑی کے قریب نہ آنے دیا جائے اور بلٹ پروف جیکٹ اور گاڑی کا استعمال کیا جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدراشرف کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی شخصیات کو پولیس کی طرف سے فول پروف سکیورٹی دی جارہی ہے۔

سیاسی شخصیات کو چاہیے کہ وہ تھریٹ ایڈوائزری پر عمل کریں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت پنجاب بالخصوص راولپنڈی میںبلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر دونوںپارٹیوں نے راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات مل کرلڑنے کاعزم کااظہارکیا۔آن لائن کے مطابق عمران خان نے شیخ رشیدکو 4اور 9اکتوبر کے جلسوں میں شرکت کی دعوت دی۔عمران خان نے پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل اتوار کوطلب کرلیا۔

مقبول خبریں