پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی ریاستی عناصر ملوث ہیں سرتاج عزیز

پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہے جسے دنیا تسلیم کرچکی ہے، مشیر خارجہ


ویب ڈیسک October 23, 2015
پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہے جسے دنیا تسلیم کرچکی ہے، سرتاج عزیز ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت میں اضافہ ہمارے لیے تشیوشناک ہے اور بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جب کہ بھارت مسلسل سیز فائر کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے.

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا سے متعلق منفی پیشگوئیاں درست ثابت نہیں ہوئیں اور مجموعی طور پر دورہ امریکا کامیاب رہا جس میں ہماری زیادہ تشویش بھارت سے متعلق تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کٹرول سسٹم محفوظ ہاتھوں میں ہے جسے پوری دنیا تسلیم کرچکی ہے جب کہ امریکا میں بھی جوہری پروگرام پر اپنا مؤقف پیش کرنے میں کامیاب رہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی روک تھام کے لیے بہترین اقدامات کیے، ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہورہی ہے اور دہشتگردی کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 70 فیصد کمی ہوئی جب کہ آپریشن ضرب عضب کی امریکیوں نے تعریف کی جس کے ذریعے دہشتگردوں کی صلاحیت ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کہ پاکستان نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو روکا اور اس سلسلے میں ایک لاکھ 90 ہزار فوج قبائلی علاقوں میں تعنیات رہی۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے تاہم بھارتی جارحیت میں اضافہ ہمارے لیے تشیوشناک ہے اور بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جب کہ بھارت مسلسل سیز فائر کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے ہم ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا پہلے بھی جواب دیتے تھے اور اب بھی بھرپور جواب دے رہے ہیں۔ افغان حکومت اور طالبان سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مذاکرات شروع کرانا آسان نہیں ہے۔

مقبول خبریں