پاک بھارت مختصر سیریز کے 15 دسمبر سے7 جنوری تک انعقاد کا امکان

پاکستان اور بھارت کے دوران 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی ہونے کا امکان ہے


Sports Desk November 12, 2015
ہم نیوٹرل وینیو پر بھی نہیں کھیلنا چاہتے، اس لیے یہ سیریز بھارت میں ہی ہوسکتی ہے۔ فوٹو:اےایف پی

پاک بھارت مختصر سیریز کے 15 دسمبر سے 7 جنوری تک انعقاد کا امکان ہے، اس دوران 5 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی مقابلے ہو سکتے ہیں۔

حتمی فیصلے کیلیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بدستور حکومتی کلیئرنس کا انتظار ہے۔ اس سلسلے میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے ایک بار پھر واضح کیا کہ یہ سیریز بھارت میں ہی منعقد ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نیوٹرل وینیو پر جانے کے بجائے اپنے ملک میں سیریز منعقد کرنا چاہیں گے۔

انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جا سکتی کیونکہ وہاں پر سیکیورٹی مسائل حائل اور انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی، ہم نیوٹرل وینیو پر بھی نہیں کھیلنا چاہتے، اس لیے یہ سیریز بھارت میں ہی ہوسکتی ہے۔

 

مقبول خبریں