بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے قائم علی شاہ نے دبئی کی فلائٹ مس کر دی

غیر ملکی پرواز انھیں ساتھ لیے بغیرہی اڑان بھرگئی۔


INP November 25, 2015
غیر ملکی پرواز انھیں ساتھ لیے بغیرہی اڑان بھرگئی۔ فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی دبئی روانگی کے لیے ایئرپورٹ تاخیر سے پہنچنے پر غیر ملکی پرواز انھیں چھوڑ کر چلی گئی، منگل کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے دبئی جانا تھا لیکن انھوں نے فلائٹ مِس کردی۔

واضح رہے کہ قائم علی شاہ سے بدین اور کراچی کی صورت حال پر بریفنگ لینے کیلیے آصف زرداری نے دبئی بلایا تھا لیکن وزیراعلیٰ تاخیرکا شکار ہوگئے اور غیر ملکی پرواز انھیں ساتھ لیے بغیرہی اڑان بھرگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ بعد میں دوسری فلائٹ کے ذریعے دبئی گئے جہاں انھوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی۔

مقبول خبریں