ٹی 20 سیریز شعیب ملک کے سوا دیگرپاکستانی بیٹسمین ناکام

آل راؤنڈرنے101کا مجموعہ پایا،39 سالہ رفعت کے39رنز،آفریدی وسہیل کی5، 5وکٹیں


Sports Desk December 01, 2015
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اسکوائر لیگ کی جانب شاٹ کھیل رہے ہیں، انھوں نے 75 رنز اسکور کیے، ٹیم سپر اوور میں ناکام رہی ۔ فوٹو : اے ایف پی

انگلینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں شعیب ملک کے سوا دیگر پاکستانی بیٹسمین ناکام رہے، ٹیم کی جانب سے واحد ففٹی بنانے والے آل راؤنڈر نے سب سے زیادہ101رنز اسکورکیے،39 سالہ رفعت اﷲ مہمند نے ڈیبیو سیریز کے 3میچز میں 39 ہی رنز بنائے، بولنگ میں شاہد آفریدی اور سہیل تنویر5،5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک 50.50 کی اوسط سے101رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے، انھوں نے ٹیم کی جانب سے واحد نصف سنچری بھی بنائی،کپتان شاہد آفریدی نے 17.66 کی ایوریج سے 53 رنز بنائے،39 سالہ رفعت اﷲ مہمند نے ڈیبیو سیریز کے 3میچز میں 39 ہی رنز اسکور کیے، ان کی اوسط13 رہی،احمد شہزاد 2میچز میں 16 کی ایوریج سے محض 32 رنز اسکور کر سکے، محمد حفیظ نے 11کی اوسط سے صرف33رنز بنائے۔

رضوان احمد 30،صہیب مقصود26اور سرفراز احمد محض20 رنز اسکور کر سکے، تینوں نے 2،2میچز کھیلے، عمر اکمل3میچز میں 8.66 کی اوسط سے 26رنز تک محدود رہے۔ بولنگ میں شاہد آفریدی نے 3 میچز میں 13.40 کی اوسط سے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اتنی ہی وکٹوں کیلیے سہیل تنویر کی ایوریج 22رہی،انور علی نے 4جبکہ شعیب ملک اور وہاب ریاض نے 2،2 وکٹیں لیں۔

مقبول خبریں