پاکستانی بیٹسمین رنزبناتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکارہونے کی نئی بیماری میں مبتلا

انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں 2 مرتبہ پلیئرز ایک ہی اینڈ پر پہنچ گئے


Sports Desk December 02, 2015
پاکستان کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک 1015 بار رن آؤٹ ہو چکے ہیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستانی بیٹسمین رنز بنانے کے دوران بوکھلاہٹ کا شکار ہونے کی نئی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں 2 مرتبہ پلیئرز ایک ہی اینڈ پر پہنچ گئے، جس پر پویلین واپسی کے مستحق کا فیصلہ کرنے کیلیے تھرڈ امپائر سے مدد لینا پڑی۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق پہلے سے کریز کے اندرموجود بیٹسمین محفوظ ہے، چاہے دوسرا وکٹ کو ہٹ ہونے سے قبل اسے جوائن کرلے، دونوں ایک جانب دوڑیں تو جو پہلے پہنچے وہ بچے گا، اگر دونوں ہی کریز پر نہ پہنچ پائیں تو جو زیادہ قریب ہوگا وہ ناٹ آؤٹ ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ رن آؤٹ کے معاملے میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے، جب سے اس نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا شروع کی تب سے اب تک اس کے 1015 بار کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے، 1187 رن آؤٹس کے ساتھ آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے، مگر اس کے ساتھ یہ بات ذہن میں رکھنے کی ہے کہ کینگروز نے پاکستان ٹیم سے 75 برس قبل کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی۔

مقبول خبریں