ثانیہ کا مہمان خصوصی بننے کیلیے چارٹرجہازاورمہنگی میک اپ کٹ کا مطالبہ

ہم ٹینس اسٹار کا احترام کرتے مگر ان کے مطالبات ناقابل قبول تھے، وزیر کھیل مدھیہ پردیش


Sports Desk December 03, 2015
ہم ٹینس اسٹار کا احترام کرتے مگر ان کے مطالبات ناقابل قبول تھے، وزیر کھیل مدھیہ پردیش۔ فوٹو : فائل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مدھیہ پردیش گورنمنٹ کی اسپورٹس ایوارڈ تقریب کا مہمان خصوصی بننے کیلیے چارٹرطیارے اورمہنگی میک اپ کٹ کا مطالبہ کردیا، جس پر انھیں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے اس سالانہ فنکشن میں شرکت کی دعوت قبول کرلی تھی تاہم ان کے پرسنل اسسٹنٹ نے آرگنائزرز سے کہا کہ ثانیہ مرزا نے بھوپال آنے جانے کیلیے چارٹر طیارے، اپنے اسسٹنٹس کیلیے بزنس کلاس کی 5 ریٹرن ٹکٹیں اور ایک میک اپ کٹ کا مطالبہ کیا جس کی قیمت 75 ہزار روپے ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انھوں نے شرکت فیس کتنی طلب کی۔

مدھیہ پردیش کے وزیر کھیل یوشودھرا راج کا کہنا ہے کہ ہم ٹینس اسٹار کا احترام کرتے مگر ان کے مطالبات ناقابل قبول تھے اس لیے اب ان کی جگہ ہم نے بیڈمنٹن کوچ پولیلا گوپی چند کو مدعو کیا ہے۔

مقبول خبریں