فرانس میں آلو کی تصویر ایک ملین ڈالر میں فروخت

فرانسیسی فوٹوگرافر کیون ابوش کی لی گئی اس تصویر کو دنیا کی 20 مہنگی ترین تصویر میں شمار کیا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک January 26, 2016
فرانسیسی فوٹوگرافر کیون ابوش کی لی گئی اس تصویر کو دنیا کی 20 مہنگی ترین تصویر میں شمار کیا جارہا ہے۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سنٹرل

فرانس کے معروف فوٹو گرافر کی جانب سے لی گئی تصویر کو دنیا کی مہنگی تصویر تصاویر میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے جو 10 لاکھ امریکی ڈالر (10 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی۔

فرانسیسی فوٹو گرافر کے اس شاہکار کو پیرس کے ایک شخص نے 10 لاکھ امریکی ڈالر میں خریدا ہے کیونکہ فرانس کے فوٹو گرافر کیون ابوش نے یہ فوٹو کھینچی ہے جو دنیا کے طاقتور ترین اور بڑے افراد کی تصاویر بناچکے ہیں جن میں شیرل سینڈبرگ، ایرک شمٹ اور جیک ڈورسی جیسے مشاہیر کی فوٹوگرافی کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیون اسپیلبرگ، جونی ڈیپ اور ڈسٹن ہوفمین اور ملالہ یوسفزئی کے پورٹریٹ بنائے ہیں۔



ابوش آلوؤں کی تصاویر میں بھی بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے سیاہ پس منظر میں آلوؤں کی ہزاروں تصاویر لی ہیں جو ان کا خاص انداز اور ٹریڈ مارک ہے۔ کیون اسٹوڈیوز کے ترجمان کہا کہ آلو پوری دنیا میں مشہور ہیں اور ہر ملک کے لوگ اسے باآسانی شناخت کرلیتے ہیں، یہ تصویر ان کی پسندیدہ تصاویر میں سے ایک ہیں۔

اس تصویر کا نام آلو نمبر 345 ہے جو 2010 میں کھینچی گئی ہے۔ آلو کی تصویر 5 سال سے پیرس کے ایک اسٹوڈیو میں موجود تھی جہاں ایک گاہک نے اسے پسند کیا اور دو ہفتے بعد اسے خرید لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں