ایشوریا رائے کو واہگہ پر شوٹنگ کی اجازت مل گئی

انکارپرفلمساز کو ممبئی میں انتہائی کثیر سرمائے سے واہگہ بارڈ ر کا پورا سیٹ تیار کرنا پڑتا


INP February 29, 2016
انکارپرفلمساز کو ممبئی میں انتہائی کثیر سرمائے سے واہگہ بارڈ ر کا پورا سیٹ تیار کرنا پڑتا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں قید رہنے والے ہندوستانی جاسوس سربجیت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے والی بالی وڈ اسٹار ایشوریا رائے بچن، رندیپ ہوڈا اور ریچا چڈا واہگہ بارڈر پر شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں اداکاروں نے کچھ دن قبل پاکستان،انڈیا سرحد پر شوٹنگ کرنا تھی لیکن فلم سازوں کو اجازت نامہ نہیں مل سکا تھا۔ فلمساز پاک،انڈیا سرحد کے انتہائی حساس علاقے میں شوٹنگ کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے اجازت نامہ نہ ملنے کے حوالے سے شدید تشویش کا شکارتھے۔ فلم سازوں کے لیے ایک اور مشکل یہ تھی کہ انکار کی صورت میں انھیں ممبئی میں انتہائی کثیر سرمائے سے واہگہ بارڈ ر کا پورا سیٹ تیار کرنا پڑتا۔تاہم اب اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد فلم کی پوری ٹیم اور ہدایت کار اومنگ کمار نے راحت کا سانس لیا ہے۔

مقبول خبریں