اداکاری ہرکسی کے بس کی بات نہیں اداکارہ ریشم

سستی شہرت کے لیے اسکینڈلز کا سہارا نہیں لیا اورنہ ہی بن بلائے تقریبات میں جاکر خبریں بنوانے کے لیے ہتھکنڈے اپنائے۔


Showbiz Reporter November 13, 2012
راتوں رات شہرت کی خواہش لے کر شوبز میں آنیوالی ’’اداکارائیں ‘‘ اداکاری سیکھیں، ریشم ۔ فوٹو : فائل

معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل کام ہے جو ہرکسی کے بس کی بات نہیں ۔

راتوں رات شہرت کی خواہش لے کر شوبز میں آنیوالی ''اداکارائیں '' اداکاری سیکھیں ، بلاوجہ کے ایشو بنا کرخبروں کی زینت بننے والی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ ان خیالات کااظہار ریشم نے ''ایکسپریس'' کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کرنے کی خواہش توبہت سے لوگ رکھتے ہیں مگر کیمرہ کی آنکھ میں آنکھ ڈال کرپرفارم کرنا اورکردار میں حقیقت کا رنگ بھرنا بہت مشکل ہوتاہے۔

میں نے اس فن کوسیکھنے کے لیے شب وروز محنت کی اورمجھے فخر ہے کہ میری پہچان میراکام ہے ۔ میں نے کبھی بھی سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے سکینڈلز کا سہارا نہیں لیا اورنہ ہی بن بلائے تقریبات میں جاکر خبریں بنوانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے اپنائے ہیں جس سے کچھ لمحوں کے لیے میڈیا میں تذکرہ توہو مگربدنامی کا ہارتمام عمر گلے میں پڑارہے۔ میں نے فلم اورٹی وی میں اداکاری کی اورلوگ مجھے میری پرفارمنس سے یاد کرتے ہیں، کسی سکینڈل کی وجہ سے نہیں۔ انھوں نے کہا کہ شوبز میںآنیوالی نئی اداکارائوں کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ ان کی شہرت ان کے کام کی وجہ سے ہی ہوسکتی ہے اس لیے سستی شہرت کے لیے شارٹ کٹ اپنانا درست نہیں ہے۔

مقبول خبریں