پاک ایران فیری سروس کیلیے آئندہ ہفتے معاہدہ متوقع

ہم اس سروس کو زائرین کی حفاظت اور سہولت کے لیے کھول رہے ہیں، وفاقی وزیر کامران مائیکل


Khususi Reporter April 16, 2016
ہم اس سروس کو زائرین کی حفاظت اور سہولت کے لیے کھول رہے ہیں، وفاقی وزیر کامران مائیکل فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس چلانے کے لیے آئندہ ہفتے معاہدے کا امکان ہے،اس سلسلے میں پاکستانی وفد ہفتہ کو ایران روانہ ہوگا۔ جمعہ کو پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے وفاقی وزیر پورت اینڈ شپنگ کامران مائیکل سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکریٹری وزارت پورٹ اینڈ شپنگ، وزارت دفاع کے افسران، چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ،چیئرمین گوادر پورٹ سمیت دیگر افسران موجود تھے، ایرانی سفیر نے حکومت ایران کا پیغام پہنچایا اور فیری سروس کو جلد از جلد شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت کی اور پاکستان کو فیری سروس کے انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے ایران کے دورے کی دعوت دی جو وفاقی وزیر نے قبول کرلی اور ہفتہ کو فوری طور پر وفد ایران بھیجنے کا فیصلہ کیا، پاکستانی وفد ایرانی پورٹس کا وزٹ کرے گا اور معاہدے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لے گاتاکہ آئندہ ہفتے حتمی معاہدہ کرکے فیری سروس شروع کی جا سکے۔

وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہاکہ ہم اس سروس کو زائرین کی حفاظت اور سہولت کے لیے کھول رہے ہیں تاہم اس سے تجارت اور ٹورازم کو بھی فروغ ملے گا۔ وزارت پورت اینڈ شپنگ کے حکام کے مطابق کراچی سے چاہ بہار تک ہفتے میں 4دن فیری سروس چلے گی جس میں لگژری سہولتیں ہوں گی۔

مقبول خبریں