موبائل فون سے متعلق 7 ایسی باتیں جو درست نہیں

موبائل فونز سے متعلق کئی ایسی باتیں پھیلی ہوئی ہیں جنہیں زیادہ تر لوگ سچ سمجھتے ہیں


ویب ڈیسک April 18, 2016
کہاجاتا ہے کہ موبائل فون کو رات بھر ری چارج نہیں کرنا چاہیے فوٹو : فائل

عام طور پر موبائل فونز سے متعلق کئی ایسی باتیں پھیلی ہوئی ہیں جنہیں زیادہ تر لوگ سچ سمجھتے ہیں لیکن درحقیقت ان میں کوئی سچائی نہیں ایسی ہی 7 باتیں درج ذیل ہیں جنہیں ماہرین نے یہ جھوٹ ثابت کردیا ہے۔

پہلا جھوٹ: عام طور پر کہاجاتا ہے کہ موبائل فون کو رات بھر ری چارج نہیں کرنا چاہیے ورنہ بیٹری اوورچارج ہونے کے باعث پھٹ سکتی ہے، سچ یہ ہےکہ آج کے جدید موبائل فونز میں ایک سیفٹی سرکٹ نصب ہوتا ہے جو بیٹری کی چارجنگ پر اس کا رابطہ چارجر سے منقطع کر دیتا ہے۔

دوسرا جھوٹ: بیٹری جتنی بڑی ہوگی اتنی ہی زیادہ ٹائمنگ دے گی۔ سچ یہ ہے کہ ایک ری چارج پر بیٹری کی عمر(ٹائمنگ) کا انحصار بیٹری پر نہیں بلکہ اس بات پر ہوتا ہے کہ جس ڈیوائس میں وہ بیٹری لگائی گئی ہے وہ کتنا کرنٹ لیتی ہے۔

تیسرا جھوٹ: موبائل فون جب چارجنگ پر ہو تو اس کو استعمال مت کریں کیونکہ یہ پھٹ بھی سکتا ہے ۔ موبائل فون کبھی نہیں پھٹتا۔ یہ اس کی بیٹری ہوتی ہے جو پھٹتی ہے۔

چوتھا جھوٹ : جب ہم گاڑی میں پٹرول بھروانے پٹرول پمپ پر جاتے ہیں، کہا جاتا ہے فون آف کرلو کیونکہ فون آن ہونے سے آتشزدگی کا خدشہ ہوتا ہے حالانکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا۔ موبائل فون پٹرول پمپس پر بھی بالکل محفوظ ہوتا ہے۔

پانچواں جھوٹ : موبائل فون کے براؤزرزکے متعلق بولا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اگر آپ یہ موڈ آن کر لیں تو آپ کی معلومات محفوظ رہیں گی۔ حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہوتا۔ یہ موڈ صرف آپ کی ڈیوائس کے براؤزر کی ہسٹری محفوظ نہیں ہونے دیتا اس کے علاوہ یہ آپ کی شناخت کو دوسروں سے نہیں چھپا سکتا۔

چھٹا جھوٹ: یہ کہ ہوائی جہاز میں داخل ہوتے ہی مسافروں کے موبائل فون آف کروا دیے جاتے ہیں اور جھوٹ یہ بولا جاتا ہے کہ اس سے جہاز کا سمت نمائی نظام متاثر ہوتا ہے حالانکہ اس سے جہاز کے نظام پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ساتواں جھوٹ: یہ کہ موبائل سے خطرناک شعاعیں خارج ہوتی ہیں لہٰذا انھیں دل کے اوپر کی جیب میں نہیں رکھنا چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی اچھی کمپنی کے فون کو ایک ٹیسٹ پاس کرنا پڑتا ہے جسے اسپیسیفک آبزورپشن ریٹنگ ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں یہی چیک کیا جاتا ہے کہ فون کہیں اس قدر شعاعیں تو خارج نہیں کر رہا جو صارف کے لیے نقصان دہ ہوں۔

مقبول خبریں