وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز کی ملاقات کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

کراچی آپریشن کے بہتر نتائج برآمد ہوئے اور شہر میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، قائم علی شاہ


ویب ڈیسک May 03, 2016
کراچی آپریشن کے بہتر نتائج برآمد ہوئے اور شہر میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، قائم علی شاہ، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن سمیت شہر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن اور شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی رینجرز سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں، شہر میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے جب کہ قیام امن میں رینجرز اور پولیس کا کردار قابل ستائش ہے۔

مقبول خبریں