’’ایموجی چیلنج‘‘ ٹینس کی اسٹار خواتین پلیئرز نے میڈرڈ اوپن کو یادگار بنا دیا

اس دلچسپ چیلنج میں حصہ لینے والی خواتین میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز بھی شامل


Sports Desk May 05, 2016
اس دلچسپ چیلنج میں حصہ لینے والی خواتین میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز بھی شامل۔ فوٹو: فائل

دنیائے ٹینس کی اسٹار خواتین پلیئرز نے رواں برس بھی ''ایموجی چیلنج'' میں حصہ لے کر میڈرڈ اوپن کو یادگار بنا دیا۔

گزشتہ برس بھی اس ایونٹ کے موقع پر مختلف خواتین پلیئرز نے ایمو جیز کی طرح اپنے چہرے سے مختلف قسم کے تاثرات پیش کرنے کی کوشش کی تھی جس میں ماریا شراپووا پیش پیش تھیں۔

اس بار اس دلچسپ چیلنج میں حصہ لینے والی خواتین میں ثانیہ مرزا، مارٹینا ہنگز، اینجلک کیربر، وکٹوریہ آذرنیکا، اگنیسکا ریڈوانسکا، سیمو نا ہالیپ، پٹیرا کیوٹو وا، روبر ٹاونسی، کارلا سواریز اور سلونی اسٹیفنز نے چہرے کو حرکت دے کر دلچسپ شکلیں بنائیں۔

مقبول خبریں