بیٹے کو ہم جنس پرستوں کی غیر اخلاقی حرکت انتہائی ناگوار گزرتی تھی والد عمرمتین

بیٹے کو ہم جنس پرست کو بوس و کنار کرتا دیکھ کر شدید غصہ آتا تھا، والد عمر متین


ویب ڈیسک June 12, 2016
بیٹے کو ہم جنس پرست کو بوس و کنار کرتا دیکھ کر شدید غصہ آتا تھا، والد عمر متین

آرلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر فائرنگ کرنے والے عمر متین کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو ہم جنس پرستوں کی غیراخلاقی حرکت انتہائی ناگوار گزرتی تھی۔

ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والے افغان نژاد امریکی شہری عمر متین کے والد صدیق متین کا میڈیا سے بات کرتے کہنا تھا کہ اس افسوس ناک واقعے پر معذرت خواہ ہوں لیکن اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں جب کہ میں خود بھی نہیں جانتا تھا کہ عمر اس طرح کی کارروائی کرنے جارہاہے تاہم اس وقت پوری امریکی قوم کی طرح وہ بھی صدمے سے دوچار ہیں۔

صدیق متین نے بتایا کہ کچھ دن پہلے ان کا بیٹا عمر اس وقت شدید غصے میں آگیا تھا جب اس نے میامی میں ہم جنس پرستوں کو بوس و کنار کرتے ہوئے دیکھاتو اس کو یہ حرکت انتہائی ناگوار گزری ۔

واضح رہے کہ ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں عمر متین کی فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں عمر متین بھی مارا گیا۔

مقبول خبریں