لاہور سمیت پنجاب شدید دھند، بارش کب ہوگی؟

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 22 ریکارڈ کیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک December 15, 2025

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک سرد موسم اور دھند کا سلسلہ جاری ہے، شدید دھند کے باعث لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے بند کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے جبکہ خشک موسم کے باعث لوگ نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار جیسی بیماری میں مبتلا ہونے لگے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 22 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 دسمبر تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ موسم خشک رہے گا۔

ماہرین کے مطابق بیماریوں سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں جبکہ قوت مدافعت بڑھانے والی اشیاء کا استعمال کریں۔

مقبول خبریں