پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی کارٹلائزیشن سے متعلق طویل عرصے سے زیرِ التوا کیس میں بڑی پیشرفت

پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانےکےلئےکارٹیل بنانےکاالزام ثابت ہونےپر ٹریبونل نےکمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا


ویب ڈیسک December 15, 2025

پولٹری کارٹیل کیس سے متعلق کمپٹیشن اپیلیٹ ٹریبونل نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی اپیل نمٹا دی۔

پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کے لئے کارٹیل بنانے کا الزام ثابت ہونے پر  ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا اور پولٹری ایسوسی ائیشن کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنےکا حکم دیا۔

وکیل پولٹری ایسوسی ائیشن  نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایسے ہی کیس میں فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے رعایت دی جائے، پولٹری ایسوسی ائیشن کی درخواست پر ٹربیونل نے جرمانہ پانچ کروڑ روپے سے کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کر دیا۔

پولٹری ایسوسی ائیشن کو جرمانہ 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا، کمپٹیشن کمیشن نے پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں گٹھ جوڑ پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

مقبول خبریں