ناظم آباد قادری ہاؤس سے گرفتار 9 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

ملزمان بھتہ خوری کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں، ملزمان کے قبضے سے بھاری ہتیھار برآمد ہوئے، تفتیشی افسر


اسٹاف رپورٹر December 15, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل، ناجائز اسلحہ اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں انکوائری آفس ناظم آباد نمبر ایک کے علاقے میں قادری ہاؤس سے گرفتار 9 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی منتظم عدالت کے روبرو ایس آئی یو حکام نے قادری ہاؤس سے گرفتار 9 ملزمان کو پیش کیا۔ گرفتار ملزمان میں شاہ زیب عرف ملا، جواد قادری عرف واجہ، شہباز خان، آریان علی، محمد طاہر، محمد اسلم، مہدی حسن، عامر سواتی اور شعیب عرف لالا شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کا سی آر او کرانا ہے۔ ملزمان سے دیگر ساتھیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنی ہے۔ ملزمان بھتہ خوری کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری ہتیھار برآمد ہوئے ہیں۔

وکلا صفائی عابد زمان اور اسامہ علی ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ ملزمان پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں ملزمان سیاسی کارکن ہیں۔

عدالت نے ملزمان کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ایس آئی یو حکام کے مطابق ملزمان کے فرار ساتھیوں میں اویس عرف ڈاڈا اور گل حسب و دیگر شامل ہیں۔

ملزمان کو پولیس مقابلہ، اقدام قتل، ناجائز اسلحہ اور دہشت گردی دفعات کے تحت پیش کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں