فلائٹ میں تاخیر پر لیونل میسی ارجنٹائن فٹبال حکام سے ناراض

فلائٹ میں تاخیر کی وجہ خراب موسم بنا تھا، حکام


Sports Desk June 26, 2016
فلائٹ میں تاخیر کی وجہ خراب موسم بنا تھا، حکام:فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ارجنٹائنی فٹبال کپتان لیونل میسی نے ہوسٹن سے نیوجرسی جانے والی فلائٹ میں تاخیرکو اپنی نیشنل فٹبال ایسوسی ایشن کی نااہلی سے تعبیر کرتے ہوئے ' تباہ کن' قرار دیا ہے۔

انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس واقعے پر برہمی کا برملا اظہار کرتے ہوئے ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) کو بدانتظامی کا ذمے دار گردانا، انھوں نے لکھا کہ ایک بار پھر ہمیں اپنی اگلی منزل تک جانے سے قبل طیارے میں انتظار کرنا پڑا، میرے خدا، یہ ہمارے فٹبال حکام کی نااہلی ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ میں تاخیر کی وجہ خراب موسم بنا تھا۔

مقبول خبریں