اوگرا نے گیس کی قیمت 987فیصد بڑھادی یکم جنوری سے اطلاق کی سفارش

منظوری پرسوئی ناردرن کمپنی کی گیس کی قیمت31روپے،سوئی سدرن کی فی ایم ایم بی ٹی یوقیمت29روپے بڑھ جائیگی


اوگرانے گیس کی قیمتوں کے حوالے سے کراچی ،لاہور،اسلام آبادمیں الگ الگ سماعتیں کیں،نئے نرخ کا بوجھ گھریلو صارفین،صنعتوں،کارخانوں،سی این جی پرپڑیگا۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوںکی درخواست پرگیس کی قیمتوں میں 31 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کی منظوری دے دی ہے اورسمری حتمی منظوری کیلیے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو بھجوادی ہے۔

اس ضمن میں اوگرا حکام نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے اوگرا کو قیمت میں 6.14 فیصد جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ کی طرف سے 9.87 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

04

وزارت پٹرولیم سے سمری منظوری کی صورت میں سوئی ناردرن سے فراہم کی جانے والی گیس کی قیمت میں31 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگاجبکہ سوئی سدرن سے ملنے والی گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 29 روپے بڑھ جائے گی۔

05

گیس کی نئی قیمتوں کابوجھ نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ صنعتوں سمیت کھاد بنانے والے کارخانوں اورسی این جی پر بھی پڑے گا،نئی قیمتیں منظور ہونے کی صورت میں ان کا اطلاق یکم جنوری 2013 سے ہوگا۔

آئی این پی نے بتایا کہ اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے لاہور، کراچی اور اسلام آبادمیں الگ الگ سماعتیں کیں۔

مقبول خبریں