جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں کی مرکزی ویب سائٹ شروع کرنے کا فیصلہ

گورنر سندھ کی ہدایت پر بننے والی ویب سائٹ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں دستیاب سہولتوں،اداروں کی دیگرمعلومات درج ہونگی.


Staff Reporter December 16, 2012
گورنر سندھ کی ہدایت پر بننے والی ویب سائٹ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں دستیاب سہولتوں ، اداروں کی رینکنگ اور دیگر معلومات درج ہونگی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں طلبہ کی رہنمائی کے لیے تمام جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹس کے بارے میں معلومات پر مبنی مرکزی ویب سائٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر بننے والی ویب سائٹ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں دستیاب سہولتوں ، اداروں کی رینکنگ اور دیگر مطلوب معلومات درج ہوں گی،یہ بات گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی صدارت میں صوبے کی نجی و سرکاری شعبے کی تمام جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کے وائس چانسلرز اور سربراہان کے اجلاس میں بتائی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے نجی و سرکاری شعبے کی تمام جامعات کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ٹھوس پیش رفت کرنے پر زور دیا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ملک کو درپیش مختلف چیلنجز میں سے ایک اہم چیلنج ملک دشمن عناصر کی جانب سے پھیلایا گیا منفی تاثر ہے، انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر مثبت کام ہوتے ہیں جن کو منفی تاثر ابھار کر دبانے کی کوشش ہوتی ہے،گورنر نے صوبے کی نجی و سرکاری شعبے کی جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر ذمے داران پر زور دیا کہ وہ ملک کے مثبت تاثر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

03

انھوں نے کہا کہ محض اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اتنی ترقی ہوئی جوکہ مثالی ہے، انھوں نے کہا کہ تحقیق و تدریس کے شعبوں میں سہولتوں میں اضافے کے ساتھ جامعات میں انرولمنٹ میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ، یونیورسٹیز نے آئی ایس او سرٹیفکیشن حاصل کی ، دنیا کی 500 بڑی یونیورسٹیز میں جامعہ کراچی نے مقام بنایا۔

گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بتایا کہ یورپی ممالک سمیت دنیا کے دیگر بڑے ممالک کے سرمایہ کار ملک میں اپنی عملی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیںَ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں ان ممالک کے سرمایہ کار بھاری سرمایے کے ساتھ یہاں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہیں، گورنر نے اجلاس کو صوبے میں سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

مقبول خبریں