زبردستی دکانیں اور کاروبار بند کرانا قابل مذمت ہے کاشف مغل

حکومتی حلیف جماعت عدلیہ پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے, کاشف مغل.


Staff Reporter December 16, 2012
حکومتی حلیف جماعت عدلیہ پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے, کاشف مغل. فوٹو: فائل

مہاجر قومی موومنٹ کے جوائنٹ سیکریٹری کاشف مغل نے زبردستی دکانیںو کاروبار بند کرانے،جلائو گھیرائو اور اندھا دھند فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی حلیف جماعت عدلیہ پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

اگر اس کا دامن صاف ہے تو اسے کھلے دل سے عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے،چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر نورانی بستی کورنگی سے آنے والے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گذشتہ رات سے جاری غیر اعلانیہ ہڑتال دراصل سپریم کورٹ کے نوٹس کو جواز بنا کر حالات خراب کرنے کی کوشش ہے ۔

مقبول خبریں