- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
کراچی میں آج سے 3روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی
کراچی: کراچی میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم آج (پیر سے) سے شروع کی جائیگی جو بدھ تک جاری رہے گی۔
رواں سال کی آخری پولیومہم کے دوران تھرپارکرکے علاوہ صوبے کے22اضلاع کے5سال تک کے بچوں کوپولیووائرس سے بچائوکی حفاظتی خوراک پلائی جائیگی، تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے میں پیر سے (آج) تین روزہ انسداد پولیومہم شروع کی جائیگی سہ روزہ انسدادپولیومہم کے دوران کراچی سمیت22اضلاع کے44لاکھ بچوںکوپولیووائرس سے بچائوکی حفاظتی خوراک پلائی جائیگی۔
پولیومہم کے دوران صوبے میں15ہزار رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن کی مائیکروپلاننگ بھی مکمل کرلی گئی ہے اور کراچی کے18ٹائونز سمیت دیگر غیر سرکاری تنظیموںکوبھی پولیووائرس کی حفاظتی خوراک پہنچادی گئی ہے، ای پی آئی کے صوبائی مینجر ڈاکٹر مظہر خمیسانی نے بتایاکہ ضلع تھرپارکر کے سواکراچی سمیت صوبے بھر میں بچوں کوپولیو وائرس سے بچائوکی حفاظتی خوراک پلانے کے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
انھوں نے تصدیق کی کہ کراچی میں امسال پولیوکاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہواجوایک اچھی علامت ہے لیکن سندھ کے مختلف اضلاع میں 4بچے پولیو وائرس کاشکارہوچکے ہیں، ان کاکہناتھا کہ وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمدکی ہدایت پر مہم کو کامیاب بنانے کیلیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل پولیوپروگرام نے کراچی کے بلدیہ ٹاؤن اورگڈاپ کے ٹائونز سمیت ملک کے دیگر19 اضلاع کوہائی رسک ایریا قراردیا ہے جس میں کہاگیا ہے ان اضلاع پولیومہم کی مطلوبہ کوریچ بھی مکمل نہیں،دوسری جانب سے صدرمملکت نے ایک بار پھر2013پولیو وائرس کا خاتمے کا آخری سال قراردیا ہے اور عالمی ادارہ صحت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نئے سال کے اختتام تک ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ کردیاجائیگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔