- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
کراچی آتشزدگی؛ ہوٹل میں فائر سسٹم ناکارہ ہونے کا انکشاف
کراچی: گزشتہ شب نجی ہوٹل میں آتش زدگی سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہوٹل میں نصب فائر سسٹم ناکارہ تھا جس کی وجہ سے آگ نے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں ہوٹل میں فائرسسٹم ناکارہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر موجود کچن میں آگ حادثاتی طور لگی جب کہ ہوٹل میں ایمرجنسی ایگزیٹ گیٹ موجود تھے تاہم ہوٹل میں موجود لوگ افراتفری کے باعث دروازے استعمال نہ کرسکے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ہوٹل میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ایمرجنسی الارم کام کررہے تھے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی الارم کی آواز نہیں سنی، ہوٹل میں آگ بجھانے کے آلات تھے لیکن دھواں ختم کرنے والےآلات نہیں تھے لہذا زیادہ تر ہلاکتیں عمارت میں دھواں بھرجانے کے باعث دم گھٹنےسے ہوئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات شارع فیصل پر ہوٹل میں لگنے والی آگ کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔