دہشت گردی کی جنگ میں بھارت ملوث ہے،لارڈنذیر

آن لائن  اتوار 23 دسمبر 2012
عسکریت پسندی کا دورگزرچکا، سیاسی طریقے سے مسئلہ کشمیر کاحل نکالا جاسکتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

عسکریت پسندی کا دورگزرچکا، سیاسی طریقے سے مسئلہ کشمیر کاحل نکالا جاسکتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

اسلام آ باد: سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمدنے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں بھارت ملوث ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را منموہن سنگھ کے کنٹرول میں نہیں اور نہ ہی مسئلہ کشمیرکے حل میں پاکستانی حکومت سے کوئی امید وابستہ ہے تاہم مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت سے ہی حل ہوگا ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت میں ایسے لوگ ہیں جنھوں نے دکان بھی نہیں چلائی وہ حکومت کیا چلائیں گے ۔

3

عسکریت پسندی کا دورگزر چکا، ڈپلومیٹک اور سیاسی طریقے سے مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جاسکتا ہے، کشمیری قیادت کوآزادکشمیر اور گلگت بلتستان جانا چاہیے، کشمیریوں کوحق خود ارادیت ملے گی تاہم سفرلمبا ہوسکتا ہے۔عمران خان کی پارٹی میں پہلے والی بات نہیں رہی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔